30 اپریل، 2017، 11:56 AM

کیوبا میں طیارے کے حادثے میں 39 مسافر ہلاک

کیوبا میں طیارے کے حادثے میں 39 مسافر ہلاک

کیوبا کے صوبہ پینار ڈیل راؤ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 39 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیوبا کے صوبہ پینار ڈیل راؤ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 39 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کیوبن ایئرلائن ایروگوائیوٹا کے مسافر طیارے اے این 26 نے باراکوا ایئرپورٹ سے اڑان بھری جو ٹیک آف سے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوگیا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے سمیت 39 افراد سوار تھے جو کہ سمندری حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ جس مقام پر گرا وہاں زمینی رسائی نہیں اس لئے طیارے میں سوار کسی بھی مسافر کے زندہ بچ جانے کا کوئی امکان نہیں جب کہ سول ایوی ایشن حکام نے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ادھر سرکاری ٹی وی کے مطابق طیارے میں 8 فوجی اہلکار بھی سوار تھے جب کہ منسٹری آف ریولیشنری آرمڈ فورسز نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

News ID 1872160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha